حیدرآباد۔24 نوبمبر (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو
نائیڈو آج جاپان پہونچ گئے۔ آندھرا پردیش میں بھاری سرمایہ کاری کا منصوبہ
بناتے ہوئے نائیڈو جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔ چنانچہ آج دو پہر وہ جاپال
کے
کنوائی طیرانگاہ اپنے 18مصاحبین کے ساتھ پہونچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ
چندرا بابو نائیڈو اس موقع پر جاپان کے کئی سرمایہ کاروں کے ساتھ جاپان کے
وزیر اعظم سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ اور وہ 29نومبر تک جاپان کے دورہ پر
رہینگے۔